شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کےلئے بڑا اقدام

اس موقع پروزیرریلیف پختونخواہ، سیکٹری مواصلات ظفر حسن،چیرمین این ایچ اے اورڈی جی 1122 پختونخواہ موجود تھے۔
شائع 20 جولائ 2020 09:33pm

وزرات مواصلات اورخیبرپختونخواہ حکومت کا شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کےلئے بڑا اقدام،مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے۔

اس موقع پروزیرریلیف پختونخواہ، سیکٹری مواصلات ظفر حسن،چیرمین این ایچ اے اورڈی جی 1122پختونخواہ موجود تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام شاہراہوں پر 1122 سیٹلائٹ ریسکیو سٹیشن کی خدمات مہیا کی جائے گی ۔ یہ منصوبہ تین ماہ کے اندر آپریشنل ہو جائے گا۔ سیٹلائٹ ریسکیو سٹیشن پر مائنز آپریشن تھیٹر،لیبارٹری،بلڈ بینک، آکسیجن کی فراہمی،ٹراما کٹ، سکشن مشین اور موبائل سٹریچر جیسی سہولیات مہیا کی جائے گی۔ دوران سفر کسی قسم کے حادثہ اور بیماری کی صورت میں شاہراہوں پر یہ سہولیات دستیاب ہوگی۔

اس منصوبے کو دیگر صوبے کے شاہراہوں تک پھیلانے کےلئے باقی صوبوں سے بھی رابطے کئے جائینگے۔