'کچھ لوگ دہری شہریت کے نام پریہاں لوٹ مار کےلئے آئے ہیں'

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی کوششیں بتارہی ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔نجکاری کی آڑ میں کسی کو نوازنے کی کوشش ہورہی ہے۔
شائع 20 جولائ 2020 10:25pm
خواجہ آصف- فائل فوٹو
خواجہ آصف- فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کابینہ میں بیٹھے دوہری شہریت کے حامل افراد کی اس سرزمین سے وفاداری مشکوک ہے۔

خواجہ آصف نے کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ دہری شہریت کے نام پریہاں لوٹ مار کےلئے آئے ہیں۔دہری شہریت والے کو کمیٹی میں بٹھا یا گیا ہے۔ اگر پارلیمنٹ میں دہری شہریت والا نہیں بیٹھ سکتا تو کابینہ میں کیسے بیٹھ سکتاہے؟

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کی کوششیں بتارہی ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔نجکاری کی آڑ میں کسی کو نوازنے کی کوشش ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعیدنے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کو بیچا نہیں جارہا۔بلکہ ان کی بہتری کےلئے کوشش کی جارہی ہے۔

مراد سعید نےکہا کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل بیچا نہیں جارہا ۔بلکہ اس کی تزئین و آرائش سے متعلق حکومت بات کررہی ہے۔

دہری شہریت پر واضح کیا کہ سابق وزیرخارجہ باہرملازمت کرکے15لاکھ لےرہےتھے۔اس وقت حب الوطنی کا سوال نہیں اٹھایا گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بارہوا کہ مشیروں اور معاون خصوصی کے اثاثے ڈکلیئر کئے۔