پاکستان میں مزید305 افراد میں کوروناکی تصدیق، تعداد 266,096 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 305 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد266,096ہوگئی جبکہ 5,639افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار013نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ66ہزار096 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 21جولائی بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید305 نئے مریض سامنے آئےجبکہ8ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں253، اسلام آباد میں 26،گلگت بلتستان میں 19 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے7کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 7اوراسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ13ہزار553 ہوگئی جبکہ پنجاب میں90ہزار444افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں32ہزار243،اسلام آباد میں14ہزار625، بلوچستان میں11ہزار441 ،گلگت بلتستان میں1868اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1922کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید40مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5639ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2090افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 2019،خیبرپختونخوا میں 1147،اسلام آباد میں160،بلوچستان میں133اور آزاد کشمیر میں 47اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث43ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ52ہزار427 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,481مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,101افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 08ہزار 030مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران17ہزار783کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار013افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17لاکھ58ہزار551افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔