پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 13افراد جاں بحق
فیصل آباد:پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 13افراد جاں بحق ہوگئے،چھت گرنے کے واقعات میں تاندلیانوالہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد ،فیصل آباد میں 3اور ملتان میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پنجاب میں ہونےوالی بارش کہیں باران رحمت بنی تو کہیں قیامت برپا کردی،تاندلیانوالہ میں چھت گرنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلٰی پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں سمندری روڈ پر کنگاں گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد میں پیش آنے والے ان دونوں واقعات میں 7بچےموت کے منہ میں چلے گئے۔
دوسری جانب ملتان میں بھی چوک کمہاراں کے قریب قصوری چوک میں ایک مکان کی چھت کے گر گئی ،جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ وہاڑی میں کرنٹ لگنے سے 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔