کپتان نے پورے ملک کی معیشت گرادی، قادر پٹیل

پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کپتان نے پورے ملک کی...
شائع 21 جولائ 2020 07:43pm

پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کپتان نے پورے ملک کی معشیت گرادی ۔

پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے جسکا پہلااصول انصاف تھا۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ وہ انصاف جو سعد رفیق کے حق میں فیصلہ دیکر کیا، ریاست مدینہ کی بات بعد میں کریں۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ جس کو موقع ملتا ہے وہ کراچی پر چڑھ دوڑتا ہے،

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں وزیر دفاع کے اپنے گاؤں کے اسکول میں گدھا بندھا ہے، اس کپتان نے پورے پاکستان کی معیشت گرا دی، راہول گاندھی انڈیا کی گانگریس میں مودی کو انڈیا کا عمران خان کہتا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ کراچی میں کوئی پانی بیچنے والے اور کوئی ڈھکن چور کے نام سے مشہور ہے، اچانک بچوں کو لیکر انہوں نے فکس اٹ سے پی ٹی آئی میں چھلانگ لگا دی، انکی ہسٹری دھرائی نہیں جاسکتی جسطرح وزیراعظم کی ہسٹری گرائی نہیں جاسکتی۔