سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب...
شائع 21 جولائ 2020 07:47pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا تو فریقین کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔