مغوی سینئر صحافی مطیع اللہ جان گھر پہنچ گئے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان گھر پہنچ گے ہیں ، ان کو آج اسلام آباد ...
سینئر صحافی مطیع اللہ جان گھر پہنچ گے ہیں ، ان کو آج اسلام آباد سے اغواء کرلیا گیا تھے۔
مطیع اللہ جان اپنی اہلیہ کو اسکول سے لینے گئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا تھا
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا اسلام آباد سے غائب ہونے کے معاملے پر حکومت نے بھی نوٹس لیا تھا۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آئی جی اسلام آباد کوواقعے کی ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے مطیع اللہ جان کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرانے کے احکامات بھی دیئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔