پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 267,428 ہوگئی،5,677افراد جاں بحق
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد267,428ہوگئی جبکہ5,677افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار332نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ67ہزار428ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 22جولائی بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید473نئے مریض سامنے آئےجبکہ8ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں372، اسلام آباد میں 76،گلگت بلتستان میں 10 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے15کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 5،گلگت بلتستان میں 2اوراسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ14ہزار104 ہوگئی جبکہ پنجاب میں90ہزار816افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں32ہزار523،اسلام آباد میں14ہزار701، بلوچستان میں11ہزار469 ،گلگت بلتستان میں1878اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے1937کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید38مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5677ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2095افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 2041،خیبرپختونخوا میں 1153،اسلام آباد میں161،بلوچستان میں135اور آزاد کشمیر میں 47اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث45ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ51ہزار283 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,436 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,438افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 10ہزار 468مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران18ہزار331کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار332افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17لاکھ76ہزار882افراد کے ٹیسٹ کےے جا چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔