غیرملکی میڈیاکا وفد آج پھرایل او سی کےدورے کیلئےاسلام آبادسےروانہ

اسلام آباد:غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کے دورے...
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2020 10:47am

اسلام آباد:غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کے دورے کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوگیا۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں ،عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کے باوجود بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں ، بھارت میں پابندیاں تو پاکستان میں آزادی ہے، غیرملکی میڈیا کا وفد آج پھر لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے غیرملکی میڈیا اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ہمیشہ ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے روانہ ہونے والا غیرملکی میڈیا کا وفد چری کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ازخود مشاہدہ کرے گا، وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار افراد سے ملاقات اور نقصانات کا جائزہ لیں گا ۔

دوسری طرف ہندوستان نے غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اس پار مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں جانے کی کبھی اجازت نہیں دی، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا۔

پاکستان نے مشن کو آزادانہ ماحول دیا،بھارت تو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی بھی دھجیاں بکھیر چکا ہے ، کورونا وباء کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی تو انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی طرح ماضی میں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قید کیا گیا تھا۔