والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر...
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خاتون گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کے تشدد کا معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایس پی نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی راولپنڈی نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا جاۓ گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔