پنجاب کے 3 اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری

لاہور:پنجاب کے 3اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری...
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2020 12:36pm

لاہور:پنجاب کے 3اضلاع میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،2روز کے دوران لاہور، اٹک اور فیصل آباد میں 2لاکھ 16ہزار بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔

ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب کے 3اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے،2روز کے دوران 2لاکھ 16ہزار بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔

ایک لاکھ چون ہزار بچوں کو آج اور آنے والے دنوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور اٹک کی مخصوص یونین کونسلز میں مہم کا سلسلہ جاری ہے،900 سے زائد پولیو ورکرز فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔