ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ میں پاکستان نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن :ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا...
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2020 11:56am

واشنگٹن :ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا بھر نے تسلیم کرلیا، ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ میں پاکستان نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا،پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

ایٹمی ہتھیار ہیں تو ان کی حفاظت بھی کرنا جانتے ہیں،پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتا دیا،ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے والے ملکوں میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نیو کلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق پاکستان نے نئے ضوابط سے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا، پاکستان نے نئے ضوابط سے اقدامات کو مزید بہتر کرلیا۔

نیوکلیئر تھریٹ انیشی ایٹو نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں کیلئے محفوظ ملک قرار دیا اور انڈیکس رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی میں 7پوائنٹس کا اضافہ کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق تنصیبات کےتحفظ میں47میں سےپاکستان کا33واں اوربھارت کا38واں نمبر ہے جبکہ بھارت کے53پوائنٹس کےمقابلےمیں پاکستان کااسکور58ہے۔

این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق گلوبل نارمزکیٹیگری میں بھی پاکستان کاپلس ون درجہ بڑھا ہے جبکہ ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔

پاکستان کے مقابلے میں بھارت 6پوائنٹس پیچھے رہ گیا، بھارت کے 41پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان نے 47پوائنٹس حاصل کئے۔ جوہری اثاثوں کے تحفظ میں بھی دنیا بھرمیں پاکستان کا19واں نمبرہوگیاجبکہ درجہ بندی میں آسٹریلیا سرفہرست اور بھارت 20ویں نمبر پر ہے۔

دوسری طرف بھارت عالمی ادارے کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا اور اس کی رینکنگ پاکستان سے پیچھے ہی رہی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کی جانب سے این ٹی آئی نیوکلیئرسیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ۔

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان کونیوکلیئرسیکیورٹی اقدامات پربہترملک قراردیاگیاہے۔