”شائننگ انڈیا“ کے امیج کا بیڑا غرق ہوگیا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ”شائننگ...
شائع 23 جولائ 2020 10:46am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ”شائننگ انڈیا“کےامیج کابیڑاغرق ہوگیا ،بھارت ”ہندوتوا“سوچ کی وجہ سےعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے،ایران نےبھی چاہ بہار منصوبے سےبھارت کوباہرنکال دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کےصدر پیرکوپاکستان آرہےہیں ،پاکستان کامؤقف رکھوں گا اوراس ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

وزیرخارجہ نے ایل او سی پربین الاقوامی میڈیا کے دورے سے متعلق کہاکہ غیرملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ بہت اہم تھا،ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرامعیارسامنے آیا ،کیابھارت انڈیپینڈینٹ صحافیوں کومقبوضہ کشمیرلےکرجائے گا ، بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کونشانہ بنارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ ماضی کی تلخیاں بھلا کربنگلہ دیش کےساتھ مستقبل میں اچھے دوطرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ "شائننگ انڈیا"کےامیج کابیڑاغرق ہوگیا ، بھارت" ہندوتوا "سوچ کی وجہ سے علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے،ایران نےبھی انڈیاکوچاہ بہارمنصوبےسےباہرنکال دیا۔