ملک بھرمیں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم نہیں کرسکتے ،جواب جمع
ملک بھر میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم نہیں کرسکتے ، اس وقت 24 احتساب عدالتیں فعال ہیں جن میں 975 مقدمات زیرالتواء ہیں ، وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ۔
وزارت قانون نے احتساب عدالتوں میں ججزکی تعیناتی اورنئی عدالتیں بنانےکے معاملے پر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
وزارت قانون نے 120نئی عدالتیں قائم کرنے میں مالی اور قانونی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 120 عدالتوں قیام کلئےم سالانہ 2ارب 86کروڑ کی ضرورت ہے تاہم عدالتیں قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ۔
رپورٹ میں ملک بھرکی احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ءمقدمات کی تفصیل بھی بتائیں گئیں،24 احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیرالتوا ءہیں ،نئی عدالتوں کیلئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں۔
لاہور کی پانچ عدالتوں میں 213 ،کراچی کی پانچ عدالتوں میں 188، کوئٹہ کی 2عدالتوں میں 108 اورپشاورکی چارعدالتوں میں 164مقدمات زیر التوا ہیں ۔
وزارت قانون نے 5احتساب عدالتوں میں ججوں کی خالی آسامیوں کیلئے سمری ارسال کرنے کا بھی بتایا ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8جولائی کونئی عدالتوں کےقیام سےمتعلق حکم دیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔