پاڑہ چنار کے طوری بازار میں دھماکہ،20 افراد زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق پاڑہ چنار کے طوری بازار میں بم دھماکہ...
پولیس ذرائع کے مطابق پاڑہ چنار کے طوری بازار میں بم دھماکہ ہوا،دھماکہ سبزی کے ریڑھی میں نصب دھماکہ خیز مواد سے ہوا ، دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایم ایس ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار قیصر حسین کے مطابق دھماکے کے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے 2 زخمیوں کی حالت تشیویشناک جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم 6 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد مشتعل عوام کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔