غریب کیلئے سستے گھر کی فراہمی کا عزم

وزیراعظم عمران خان ملک میں غریب افراد کیلیے سستے گھروں کی تعمیر...
شائع 23 جولائ 2020 10:27pm

وزیراعظم عمران خان ملک میں غریب افراد کیلیے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا سستے گھروں کی تعمیر کے راستے میں ہر رکاوٹ ہٹادیں گے۔

اجلاس میں بینکوں نے ہاؤسنگ قرضوں کا پلان بھی وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب اور خیبر بینک قرضہ اسکیم میں لیڈ کریں گے، جبکہ باقی تمام بینک ہاؤسنگ منصوبوں کی قرض اسکیم میں انہیں تین بینکوں کی تقلید کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں روزگار کے دروازے کھلیں گے، پاکستان کو جلد معاشی ڈپریشن سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سستے گھروں کی تعمیراتی کام سے سترہ صنعتیں بھی فوری بحال ہوجائیں گی، سرمایہ کاری بڑھنے سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔