آصف زرداری اورفریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد:میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور...
شائع 24 جولائ 2020 11:00am

اسلام آباد:میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی مصروفیات کے باعث جعلی اکاؤنٹس کیس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس سمیت متعدد کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہونا تھا تاہم جج محمد اعظم خان کی مصروفیات کے باعث سماعت نہ ہو سکی،ریفرنس کے تمام ملزمان کی عدالت میں حاضریاں لگائی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس ،نہر خیام میں پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس اور آصفہ بھٹو زرداری کی توہین عدالت کی درخواست بھی بغیر سماعت کے 29 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔