الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات...
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2020 02:40pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سال 2019-20 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے سیاسی جماعتیں سال 2019-20 کے گوشوارے 29اگست تک جمع کرائیں، سالانہ آمدنی کے ذرائع،اخراجات اور اثاثے ظاہر کرنے ہوں گے، تفصیلات کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہ کو بتانا ہو گا کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کئے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کا مزیدکہنا ہے کہ پارٹی کی مالی پوزیشن بھی واضح کی جائے۔