'میڈیا ورکرز کو ہم کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے'

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اورتشدد پرمذمت کی ہے۔
شائع 24 جولائ 2020 06:36pm
چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری- فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری- فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے گھرجاکر ان سے ملاقات کی۔اغواء اورتشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہردورمیں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اورتشدد پرمذمت کی ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ویب چینلز پرحکومتی نااہلیوں کوبےنقاب کرنے والے صحافیوں کوبھی برداشت نہیں کررہی۔پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کی ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ۔ میڈیا ورکرز کو ہم کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔