مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات
سندھ حکومت نے کراچی کے ضلع وسطی میں خیبرپختونخوا کے افسر کو ڈپٹی کمشنر تعینات کردیاہے۔گریڈ 19 کے افسر ضیاالرحمان مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔جنہیں فرحان غنی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ فرحان غنی کو ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔
فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید بھی جاری ہے۔
سندھ حکومت نےکےپی کےپی ایم ایس افسر کوکراچی ضلع وسطی کاڈپٹی کمشنرتعینات کردیا۔ڈپٹی کمشر وسطی ضیاالرحمان مولانافضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ضیاء الرحمان صاحب کی تعیناتی کاانوکھا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا۔
نئے نوٹی فکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔
ضیاالرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔