'کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چاہیئے'

سندھ ہائی کورٹ نے غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور کنڈے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چاہیئے۔
شائع 24 جولائ 2020 10:08pm

سندھ ہائی کورٹ نےکراچی میں غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چاہیئے۔ عوام بہت تکلیف میں ہیں۔ عدالت نے25اگست تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ نے غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور کنڈے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونا چاہیئے۔

جسٹس خادم حسین کا کے الیکٹرک انتظامیہ اور وکلاپر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کے الیکٹر ک پر ہر کوئی انگلی اٹھا رہا ہے،غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے بتایا کہ متعدد علاقوں سے کنڈے ہٹا دیئے،بجلی کے تار بھی تبدیل کردیئے۔بعض علاقوں میں لوگ دوبارہ کنڈے لگا لیتے ہیں۔

جسٹس خادم حسین نے کہا کے الیکٹرک والے صرف پیسے بنا رہے ہیں۔

عدالت نے25 اگست تک کے الیکٹرک انتظامیہ سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔