بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 1 شہید ،3 زخمی
بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ...
بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرکے لائنس نائیک کو شہید اور تین کو زخمی کردیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پدارک کے قریب دہشتگردوں نے پیٹرولنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کردی۔
فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش میں علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کو ناکام بنادیا تھا۔ جس کے بعد اب بلوچستان میں یہ کارروائی ہوئی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔