موجودہ حکومت میں صرف بحران ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے...
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2020 08:31pm

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اس مختصر دور بس بحران ہی بحران آئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑنا زیادتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران انہی مافیاز کے پیدا کردہ ہیں جو الیکشن میں سپورٹ کرتی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں بحران ہی بحران نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا آج کے دن پچیس جولائی کو ہمیں یاد ہے کہ کس طرح انتخابی نتائج لائے گئے، آج کے دن ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا تھا،کورونا نہ ہوتا تو آج یوم سیاہ منانے کیلئے سڑکوں پر ہوتے۔

پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،موجودہ دور میں تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چینی چوری،تیل،آٹا کرپشن پر این آر او دیا،عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دیا، جس نے کشمیر کا سفیر بننا تھا وہ کلبھوشن کا وکیل بن گیا۔