Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 273,113 ہوگئی،5,822افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 26 جولائ 2020 08:50am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد273,113ہوگئی جبکہ5,822افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار226نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ73ہزار113ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید251 نئے مریض سامنے آئےجبکہ4ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں210، اسلام آباد میں 20،آزاد کشمیر میں 11اورگلگت بلتستان میں کورونا کے10کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 3اور اسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ17ہزار598 ہوگئی جبکہ پنجاب میں91ہزار901افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں33ہزار220،اسلام آباد میں14ہزار841، بلوچستان میں11ہزار578 ،گلگت بلتستان میں1952اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2023کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید35مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5822ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2135افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2116،خیبرپختونخوا میں 1176،اسلام آباد میں163،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر میں 49اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث46ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ29ہزار857 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,267 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے838افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 37ہزار 434مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار254کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار226افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18لاکھ68ہزار180افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔