Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی :کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری آگ...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2020 11:18am

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری آگ لگ گئی، آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیاتاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا بروکس چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی شدت اختیار کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا، آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیاتاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لانڈھی واٹرلائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ فیکٹری پر پانی پہنچایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیکٹری کے ایڈمن آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے برقت پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ان کی بہترین کارکردگی سے کم نقصان ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ صبح 5بجے لگی تھی، فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، واقعے میں صرف 2افراد بیہوش ہوئے تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔