Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

باتیں بہت ہو چکیں،عوام کو ریلیف دینےکیلئے کام کیاجائے،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو مصنوعی...
شائع 26 جولائ 2020 10:08am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، باتیں بہت ہو چکیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا جائے،پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جا کر قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں، آٹے چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر انتظامی اقدام اٹھایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کخلا ف قانون کے مطابق مقدمے درج کرکے اسٹاک ضبط کیا جائے،کاغذی کارروائی کی بجائے عملی کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں،اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔