Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نوشہر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں 600 روپے تک اضافہ

نوشہرہ میں آٹابحران نے پھر سر اٹھا لیا،800 روپے والے آٹے کے تھیلے...
شائع 26 جولائ 2020 10:08am

نوشہرہ میں آٹابحران نے پھر سر اٹھا لیا،800 روپے والے آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے تک پہنچ گئی۔

عید الاضحیٰ سے قبل ہی نوشہرہ میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ،آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں 600 روپے تک اضافہ ہو گیا ،ذخیرہ اندوز مافیا نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے قیمتوں کو بڑھا بھی دیا۔

آٹے کی قیمتیں بڑھنے سے نانبائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں 100% اضافہ کر دیا ،10 روپے ملنے والی روٹی اب 20 روپے کی کر دی۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ چپ سادھ لی،اس سارے قصے میں ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوز مافیا کے سامنے بے بس ہو کر صرف فوٹو سیشن تک محدود ہی محدود ہے۔