Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان نےچینی لیبارٹری کی آپریشن کی خبرجھوٹی اوربےبنیاد قراردیدی

اسلام آباد:پاکستان نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں...
شائع 26 جولائ 2020 12:17pm

اسلام آباد:پاکستان نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن سے متعلق خبر کو من گھڑت ،جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پر بھرپور عمل کر رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن بارے کلیکسون اسٹوری بارے ردعمل میں کہا کہ یہ جھوٹی اور سیاسی بنیادوں پرگھڑی گئی اسٹوری ہے جس میں حقائق تروڑ مروڑ کر بیان کئے گئے ہیں اور نامعلوم ذرائع سے منسوب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ رپورٹ میں مذکورہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹری کوئی راز نہیں ہے، پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا ہے، پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کیلئے ہے، ابھرتے ہوئے ہیلتھ خطرات، نگرانی اور بیماری پھیلنے کی انویسٹی گیشن کے حوالے سے لیبارٹری تحقیقی و ڈویلپمنٹ کام کرتی ہے، پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر بھرپور نفاذ کیلئے میکانزم یقینی بنانے کیلئے بھرپور آواز بلند کرتا آیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوویڈ۔19کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز کے حوالے سے دعوی مضحکہ خیز ہیں، بیماریوں کی نگرانی و کنٹرول کلئےم بین الاقوامی تعاون کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔