Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کرگئے

ننکانہ صاحب:وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کےبھائی پیرحسن...
شائع 26 جولائ 2020 12:17pm

ننکانہ صاحب:وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کےبھائی پیرحسن احمدانتقال کرگئے،پیرحسن احمدلاہورکے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پیر حسن احمد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھےتاہم علاج کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا تھا ۔

پیر حسن احمد کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ رات گئے وفات پا گئے۔

پیر حسن احمد کی میت آبائی گاؤں نبی پور پیراں منتقل کی جارہی ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پیر حسن احمد ضلعی صدر پی ٹی آئی پیر سرور شاہ کے والد ہیں،پیر حسن احمد صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پیر طارق شاہ کے بھائی ہیں،پیر حسن احمد یونین کونسل نبی پور کے سابق چیئرمین بھی تھےاوروہ مسلم لیگ ق کے سابق ضلعی صدر بھی تھے۔