Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2020 12:38pm

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شفاف احتساب لازم ہو چکا ہے، پاکستان کورونا بارے عید الفطر جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں پارٹی اراکین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو کرپشن سے بھی پاک کریں گے ،سیاسی مخالفین صبر کریں، حکومت مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانےوالی نہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کے عالمی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ،پاکستان ہرعالمی فورم پر کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا، خلاف ورزیاں کرنے والے کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنیں گے۔