Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں اسلام کونہ ٹک ٹاک سےخطرہ ہےنہ ہی کتابوں سے،فوادچوہدری

****اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے...
شائع 26 جولائ 2020 02:16pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہےنہ ہی کتابوں سے۔

پنجاب اسمبلی میں پاس کئے جانے والے ایک قانون سے متعلق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہےاوربتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ خطرناک رویہ ہے، اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے چلے جائیں گے۔

وزیرسائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہےنہ ہی کتابوں سے،ہاں ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے،محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ،ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔