Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے بھر ...
شائع 26 جولائ 2020 03:04pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے بھر میں صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تمام متعلقہ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹس سے عید الاضحیٰ پر صفائی کے پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ لاہور سمیت پورا پنجاب عید الاضحیٰ پر صاف نظر آنا چاہیئے، متعلقہ ادارے وزیراعلی آفس کو صفائی پلان سے آگاہ کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی پیشرفت کا خود جائزہ لیتا ہوں،منصوبوں سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا،پنجاب یونیورسٹی کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائےگا، گنگا رام ہسپتال میں 600 بیڈز کا سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال زیر تکمیل ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے لاہور میں ملک کا سب سے بڑا انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج بنایا جارہا ہے ،ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔