Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں بارش کے بعد مختلف حادثات، 4 افراد جاں بحق

کراچی میں ایک بار پھر ابر رحمت زحمت بننے لگی۔بارش کے آغاز کے ساتھ ہی حادثات بھی شروع ہوگئے۔
شائع 26 جولائ 2020 08:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں بارش کےبعد مختلف حادثات میں بچے سمیت چار افرادجان بحق ہوگئے۔

کراچی میں ایک بار پھر ابر رحمت زحمت بننے لگی۔بارش کے آغاز کے ساتھ ہی حادثات بھی شروع ہوگئے۔

گلشن حدید فیز 2، طاہر میڈیکل کے قریب کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق، جبکہ لانڈھی قذافی ٹاؤن بانس والی گلی گراؤنڈ میں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر 22 سالہ عثمان جاں بحق اور 18 سالہ اقبال زخمی ہوگیا۔

گارڈن فوارہ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 55 سالہ یوسف کی جان گئی جبکہ اورنگی نالے میں تغیانی کے باعث سیکٹر ساڑھے گیارہ میں موٹرسائیکل سوار نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔