Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : بارشوں کاتیسرا اسپیل، اعداد و شمار جاری

سرجانی میں 68.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جناح ٹرمینل پر57.6 ملی میٹر، صدر میں51ملی میٹر، کیماڑی میں 48.5 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 47.3، فیصل بیس پر 43ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
شائع 26 جولائ 2020 08:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت ہونے والی بارش کے اعدادوشمار محکمہ موسمیات نے جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 86.2ملی میٹر یکارڈ کی گئی۔ گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ پر 78.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی میں 68.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جناح ٹرمینل پر57.6 ملی میٹر، صدر میں51ملی میٹر، کیماڑی میں 48.5 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 47.3، فیصل بیس پر 43ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 27.5 ملی میٹر،کلفٹن میں 21.4ملی میٹر، پی اے ایف مسرور پر 18ملی میٹر اور لانڈھی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔