Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی بند

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھرمیں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی۔
شائع 26 جولائ 2020 09:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی تو کے الیکٹرک نے بھی روایت کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی بند کردی۔ بجلی غائب ہونے سے واٹربورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنز، دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز سے کراچی کو پانی کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھرمیں بجلی کی فراہمی بند کردی گئی۔

بارش کی بوند پڑتے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر،صفورا اور موسمیات میں بجلی غائب ہوگئی۔

کے الیکٹرک نے لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ ،صدر، ٹاور، گارڈن، اولڈسٹی ایریامیں بھی بجلی بند کر کے بارش کا مزہ کرکرہ کردیا۔

ملیر،شاہ فیصل، ماڈل کالونی کلفٹن، ڈفینس، لانڈھی، کورنگی، اورنگی اور سائٹ میں بھی کے الیکٹرک کی مہربانی سے اندھیرا چھا گیا۔

واٹربورڈ کے اہم پمپنگ اسٹیشنز، دھابیجی،گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہونے سے کراچی کے شہریوں کو پانی فراہمی رک گئی ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے کراچی والوں کیلئے ہدایت جاری کردی کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔