وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے جبکہ...
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے جبکہ کورونا کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیں گے۔
وزیراعظم نے کورونا کے حوالے سے اجلاس دوپہر3 بجے طلب کرلیا،اجلاس میں اسد عمر،چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
آج سہ پہر ہونےوالے اجلاس میں وزیراعظم کوکورونا کے کیسزکی شرح میں کمی اورمرض کے پھیلاؤ میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان خطاب میں قوم کوعیدالاضحیٰ پرسفری سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت دیں گےاور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔