کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی...
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2020 12:16pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے،چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کوناجائز تنگ کرنا نہیں لیکن ملک کوبےدردی سے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے،بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک مؤقف ہے جبکہ اپوزیشن کا دوسرا مؤقف ہے ،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نکتہ نظرکے درمیان فرق کومل بیٹھ کرطے کرنے اوربہترقانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا ہے،دوسرا بھی عنقریب ہو گا ، ہم نے ایف اے ٹی ایف، نیشنل سیکیورٹی اورنیب سے متعلقہ مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیئےہیں ،توقع ہے اپوزیشن فراخ دلی کے ساتھ ان مسودوں کودیکھیں گے اورپھرہم مل بیٹھ کراس پرگفت وشنید کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کوناجائزتنگ کرنا نہیں لیکن ملک کوبےدردی سے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیئےلہذا ہماری کوشش یہی ہے کہ ایک ایسا قانون ہونا چاہیئے جو ان دونوں پیمانوں پرپورا اترتا ہو۔