کراچی:بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال...
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2020 12:17pm

کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی ، لیاقت ناظم آباد،نیو کراچی ، لائنزایریا، اولڈ ایریا ،گلستان جوہرکے علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کرگزاری ۔

کراچی میں گزشتہ روزموسلا دھاربارش کے بعد شہر کی بڑی سڑکوں سے پانی کی نکاسی ہو گئی ہے ، شہرقائد میں یہ ممکن نہیں کہ بارش ہو اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو ۔

بارش کے بعد لیاقت آباد، ناظم آباد، لائنزایریا ،محمودآباد، شاہ فیصل کالونی ، ماڈل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی چلی گئی۔

کے الیکٹرک حکام نے اکثرعلاقوں میں بجلی بحال کردی تاہم لائنزایریا، اولڈ ایریا ،گلستان جوہرکے مختلف علاقوں میں شہریوں نے رات جاگ کرگزاری جبکہ شہری کہتے ہیں بجلی توآتی نہیں بل ہزاروں وپے کا آجاتا ہے ۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے بارش کے بعد تک 3درجن سے زائد فیڈربھال نہیں ہوسکے جہاں بحالی کا کام جاری ہے ۔