بہت ہوگیا،اہلِ کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا،علی زیدی
کراچی کے مسائل پروفاقی وزیرعلی زیدی میدان میں آگئے کہا کہ بہت ہوگیا، اہلِ کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا ،کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا،پیپلزپارٹی بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک لوٹتی آئی ہے۔
کراچی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء اور وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی خاموشی توڑنے کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،آئین پرا س کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے صوبوں کوآزادی سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا مگراس وقت کیا رستہ بچتا ہے جب ایک صوبائی حکومت عوام کے مفادات پرہی ضرب لگانا شروع کردے۔
علی زیدی نے مزید کہاکہ سندھ خصوصاً کراچی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا رویہ دیکھ کراس نتیجے پرپہنچا ہوں کہ اس جماعت نے جان بوجھ کراس عظیم شہرکوتباہ کرکے پاکستان کومعاشی نقصان سے دوچارکرنے کی کوشش کی ہے، صاف نظرآرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔