کوروناکا پھیلاؤ:پنجاب حکومت کا 8دن تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 8دن تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ،فیصلے کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت انسدادکوروناکابینہ کمیٹی پنجاب کااجلاس ہوا،اجلاس میں عیدالاضحیٰ پرانسداد کوروناکےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں 8دن تک مارکیٹیں بندرکھنےکافیصلہ کرلیا گیا ،فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ پر سیر وسیاحت کیلئے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے اور بکرا منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔
وزیرقانون راجہ بشارت کے مطابق فیصلے کا اطلاق آج رات 12سے شروع ہوگاجبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔