عوام سے آن لائن قربانی کی اپیل
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میں آن لائن...
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میں آن لائن قربانی کو ترجیح دیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام عید اور محرم میں احتیاط نہ کی تو حالات پھر خراب ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام آن لائن قربانی کو ترجیح دیں، کورونا کیسز میں کمی رب کا کرم ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ دنیا کو اب تک کورونا وائرس سمجھ میں نہیں آیا، پاکستان کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔
وزیراعظم عوام سے ماسک کا استعمال برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔