پنجاب میں لاک ڈاون کیلئے نوٹی فکیشن جاری

پنجاب میں آٹھ روز کے لاک ڈاون کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا...
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2020 10:22pm

پنجاب میں نو روز کے لاک ڈاون کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔لاک ڈاون کے دوران تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹس، شاپنگ مالز ،ریٹیل شاپس اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔

عوامی اجتماعات، سینیماگھر اور شادی ہالز پر بھی پابندی ہوگی۔لاک ڈاون کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے صوبے بھر میں نو روز کے لاک ڈاون کا آغاز کردیا ہے۔جس کے مطابق تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز ،بزنس سینٹرز، ریٹیل شاپس،بیوٹی پارلرز،ریسٹورنٹس، پلے ایریاز ، پبلک پارکس اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

عوامی اجتماعات، سینیماگھر اور شادی ہالز پر بھی پابندی ہوگی۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ لاک ڈاون کے دوران میڈیکل سٹورز، ٹائرپنکچر شاپس، آٹا چکی ، نجی وسرکاری دفاتر، ڈاک سروس،اور تمام قسم کی ٹرانسپورٹ چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی۔جبکہ گروسری سٹورز ،کریانہ سٹورز،بیکریز دودھ اور گوشت کی دکانیں صبح 6 سے رات 12 بجےتک کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے شروع ہوگا جو چار اگست منگل کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔