کراچی میں بارش سے دو روز میں 9 جاں بحق
کراچی میں بارش سے گزشتہ دو روز میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارش سے کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا،2 روز میں 9 افراد جان سے گئے۔
ایسے میں بختاور نے سیاسی ٹوئٹ داغ دیا لکھا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے لیکن ان برساتی مینڈکوں کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا جو ٹرٹرکرتے باہر آجاتے ہیں۔
اس ٹوئٹ پر نصرت سحرعباسی پھٹ پڑیں اور بختاور کو کھری کھری سنائیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم نے بھی کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ایم کیو ایم، سندھ اور وفاقی حکومت کو ٹھہرایا۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کے کرتا دھرتا افراد کے نام ای سی ایل ایک میں ڈالے جائیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں را کی پینیٹریشن رہی ہے،الطاف کے زرئعے یہاں را متحرک رہی ہے،ان لوگوں کے اقدامات سے کراچی کی محرومی بڑھ رہی ہے ،کراچی کسی بھی وقت پھٹے گا یہ بم بن چکا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔