Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہلکی بارش سے موسم...
شائع 28 جولائ 2020 11:12am

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی رونی متاثر ہے۔

کراچی میں آج بھی موسم ابرآلود ہے ، اس وقت 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،شہر قائد میں بارش کے تیسرے اسپیل میں تیسرے روز بھی بارش ہوئی، ضلع غربی اور وسطی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے ہونے والی بارش نے جل تھل کردیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔

کراچی کے ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاون سعیدآباد جبکہ وسطی میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس، کے ڈی اے، حیدری اور سرجانی میں صبح ہونے والی بارش نے مزید گندگی اور پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر کردی۔

ملیر اور شارع فیصل پر ہلکی بارش ہوئی ہے اور بعض علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی، گولیمار اور لیاقت آباد سمیت بیشتر مقامات پر بجلی غائب ہے جو تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔

شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے کئی گھنٹے بعد بھی اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ، گلبہار کشمیری محلہ، لنڈی کوتل، کے ڈی اے چورنگی اور لیاقت آباد میں پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑ اور غلاظت نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

صفائی کیلئے کے ایم سی کا عملہ کہیں نظر نہیں آیا، بارش کا پانی بعض مقامات پر اب بھی موجود ہےجبکہ کئی علاقوں میں صورتِ حال معمول پر آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا زیادہ سے زیادہ درجہ حراست 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔