Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کوروناوائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب میں 9روزہ لاک ڈاؤن کا آغاز

لاہور :کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب میں 9روزہ لاک...
شائع 28 جولائ 2020 12:03pm

لاہور :کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب میں 9روزہ لاک ڈاؤن کا آج سے آغاز ہوگیا ،لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 9روزہ لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بڑی مارکیٹس اور شاپنگ مالز آج سے 9روز کیلئے بند رہیں گے۔

اشیائے ضروریہ، دودھ دہی، سبزی اور بیکریز صبح 6بجے سے رات 12بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹور 24گھنٹے کھلے رہیں گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلاو کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن اچھا فیصلہ ہے۔

حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تاجروں تنظیموں نے یکسر مسترد کرتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔