Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

اثاثہ جات کیس:حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اگست تک توسیع

لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن...
شائع 28 جولائ 2020 12:03pm

لاہور:احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔

نیب حکام کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تاہم حمزہ شہباز کو کورونا خدشات کے تحت عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے نیب حکام کو جلد ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اگست تک توسیع کر دی۔

نیب حکام کے مطابق حمزہ شہباز نے ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، حمزہ شہباز ،سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی،شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا، حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔

حمزہ شہباز کے وکیل کے مطابق سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر ان کے مؤکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔