Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

خرم شیرزمان کاپی پی وزراءکو چوڑیاں پہننے اور ڈوپٹے اوڑھنے کامشورہ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءخرم شیر زمان نے...
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2020 02:24pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءخرم شیر زمان نے صوبہ سندھ کی بربادی پر پیپلزپارٹی کے وزراءکو چوڑیاں پہننے اور ڈوپٹے اوڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے سوا ارب روپے کی تحقیقات کی جائے گی،چیف جسٹس سندھ کی بربادی کا نوٹس لے ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر پانی میں ڈوب گیا ،2نالائق صوبائی وزرا ءشہر کے دورے میں سب اچھا کہہ رہے تھے سوا ارب روپیہ کس کس میں بٹوارا ہوا،پاکستان پیپلز پارٹی اب ہمیں دنیا میں بدنام نہ کریں کرنے کی بجائے اپنا نام صرف پیپلز پارٹی رکھیں ،پیپلز پارٹی کی جمہوریت عوام کی چیخیں نکالنا ہے ،پیپلز پارٹی دہشت گردی سے حکومت چلارہی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء کا مزیدکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے بارش میں کہیں پر بھی سینٹری ورکرز نظر نہیں آئے ۔

رکن سندھ اسمبلی ارسلان گھمن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترامیم کا شکار صرف کراچی ہوا ہے یہ شہر کی نہیں عوام سے رقم بٹورنے کی صفائی کرنے میں مصروف ہے ،کراچی کے شہری وفاق کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کراچی کا کوئی حل نکالے ۔

اس موقع رکن صوبائی اسمبلی عدیل خان ڈاکٹر سیما ضیا شہزاد قریشی سینئر رہنما کپٹن رضوان اور عمران صدیقی بھی موجود تھے۔