Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی...
شائع 28 جولائ 2020 03:13pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کروائیں،جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کورونا کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں، نواز شریف کا اس کورونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ،سابق وزیراعظم کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، لندن میں ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں،مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث نواز شریف کو علاج گاہ کے قریب ترین رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں، نواز شریف کے دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔

سابق وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے جبکہ اس سال 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل 2020کو بھی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ جمع کروائی جا چکی ہیں۔