Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

چیئرمین نیب کی شہبازشریف اوربیٹوں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے مسلم لیگ ن کے صدر...
شائع 28 جولائ 2020 04:13pm

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف،ان کے بیٹوں حمزہ شہبازاورسلمان شہبازکیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نیب اتھارٹی کی جانب سے شہبازشریف،حمزہ شہباز،سلمان شہباز اوردیگر کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کیس میں حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ شہباز شریف اوردیگر افراد نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے اورنامزد ملزموں نے ترسیلات زراورقرضوں کی آڑمیں کالا دھن سفید کیا،ملزمان کیخلاف 7ارب 32کروڑ 80لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کیا جائے گاجبکہ دوسرا ریفرنس وزارت خارجہ کے افسروں کیخلاف دائرکیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت خارجہ کے اہلکاروں پر جکارتا میں پاکستانی سفارتخانے کی فروخت میں بدعنوانی کا الزام ہے،2001سے 2002تک سفیر رہنے والے میجر جنرل ر سید مصطفی انور حسین پر قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالرکا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تیسرا ریفرنس ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کیخلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے،سابق وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ شاہد خاقان کوبھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تینوں ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری دے دی ہے۔