Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ناصر حسین شاہ نے شہر کی موجودہ صورتحال کو بہتر قراردیدیا

صدر،لیاری ایکسپریس وے، لیاری ندی، گارڈن اور گجر نالے سمیت دیگر مقامات پر کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
شائع 28 جولائ 2020 06:01pm
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ- فائل فوٹو
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ- فائل فوٹو

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کراچی کے دورے پر نکلے نالوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیز بلدیات ناصر حسین شاہ برسات کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔

صدر،لیاری ایکسپریس وے، لیاری ندی، گارڈن اور گجر نالے سمیت دیگر مقامات پر کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شہر میں موجودہ صورتحال کو بہتر قرار دیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ناگن چورنگی، کے ڈی اے اور دیگر مقامات آفت زدہ لگتے تھے۔آج بہتر ہے جن علاقوں میں گھر کے اندر پانی داخل ہوا اس پر افسوس ہے وزراء سڑکوں پر تھے کام کر رہے تھے۔

ناصر حسین شاہ نے نئے تعینات کردہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل ضیاء الرحمان کو اپنا مہمان بتایا کہا جب تک سندھ حکومت رلیز نہیں کرے گی ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے۔

ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے کہا بارشوں میں ضلع وسطی زیادہ متاثر ہوا ہم سڑکوں پر ہیں حکومت جہاں پوسٹنگ دے گی کام کرونگا۔

اس موقع پر سیکریٹری بلدیات روشن شیخ اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی موجود تھے۔